بارشوں کے سلسلے اور سیلابی ریلوں نے بہت زیادہ ہی تباہی مچائی ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے جاری بیان میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں بھر بارشوں کے سلسلے اور سیلابی ریلوں نے بہت زیادہ ہی تباہی مچائی ہے۔مکانات مہندم اور فصلات تباہ ،مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔اس وقت اکثریتی علاقوں میں عوام بے یارومدگار ہے کھلے آسمان تلے غیر محفوظ اور خوردنوش کی اشیا کی شدید قلت کا شکار ہے۔لیکن حکومت کی طرف سے ریلیف کاکام نہ ہونے کے برابر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مختلف پل کے ٹوٹنے سے اضلاع کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا بندات اور مختلف ڈیمز کے ٹوٹنے سے مزید مشکلات پیدا ہوگئے ہیں۔عوام کے مال کے بعد جانوں کو شدید خطرات ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر فوری طور پر ریلیف کے کام کو تیز کردے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے پیکج جاری کریں۔


