مغوی بھائی کی بازیابی کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں، تفتان کے رہا ئشی کی اپیل

دالبندین: دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفتان کے رہائشی تاج محمد حسنزئی نے بتایا 25 اگست کو تفتان کلی اسٹیشن سے میرے بھائی محمد رضا کوتاوان کی غرض سے اغوا کرکے لے گئے جن بندوں نے میرے بھائی کو اغوا کرکے لے گئے تھے ہم انھیں جانتے بھی ہے اب ہمیں فون کر تاوان مانگ رہے ہیں ہم خود بمشکل اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلاتے ہیں وہ کروڑوں روپے تاوان کے بدلے بھائی کو چھوڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں ہم نے تفتان انتظامیہ کو درخواست بھی اغواکاروں کے خلاف دی ہے مگر اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے انکا کہنا تھا فون پر بھائی کے اوپر تشدد کرکے ہمیں سنا رہے ہیں ہم غریب اور بے بس ہے جس نمبر سے ہمیں دھمکی موصول ہورہی ہے ہم نے وہ نمبر بھی انتظامیہ کو بذریعے درخواست دی ہے اور اغواکاروں کے نشاندی اور نام بھی دیئے ہیں انکا مزید کہنا تھا ہمارا کسی بھی قسم کا کوئی اور مسئلہ نہیں ہے نا ہم اتنے سرمایہ دار ہے کہ تاوان ادا کرسکیں ہم چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ان اغوا کاروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے بھائی کو بازیاب کرایا جائے اور چیف جسٹس بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان ودیگر اعلی حکام سے ہماری اپیل ہے کہ ہمارے بھائی کو بازیاب کروانے کیلئے ہمیں مدد فراہم کرے اور ان اغوا کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں