آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط پر اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن پاکستان پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف مشن اس وقت کراچی میں موجود ہے، آئی ایم ایف مشن آج سے اسٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کرے گا اور پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ ٹیکنکل مذاکرات ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک حکام مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، مشن کو زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنےکا ہدف حاصل کرلیا ہے، ٹیکنکل مذاکرات میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے پر بھی بات چیت ہوگی۔وفد کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف وفد کو یورو بانڈ کے کامیاب اجرا پر بھی بریف کی جائے گا اور بیرون ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کے حوالے سے بھی بتایا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد مرکزی بینک سے مذاکرات کے بعد 25 ستمبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، وفد صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کرے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستانی کام کے باضابطہ مذاکرات 28 ستمبر سے شروع ہوں گے، 28 ستمبر کو باضابطہ مذاکرات وزیرِ خزانہ کی امریکا سے واپسی کے بعد شروع ہوں گے جن میں خزانہ، نجکاری، وزارت توانائی اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کے دور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں