لاپتہ افرادکمیشن کی سماعت،4افراد کی بازیابی کی تصدیق

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کوئٹہ میں کیسزکی سماعت آغاز کردیا،کمیشن نے پہلے روز بارہ کیسز کی سماعت ہوئی جس میں چار لاپتہ افراد کے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے منگل سے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت شروع کی پہلے روز 12افراد کے کیسز سنے گئے جن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں