پرامن احتجاج کو اشتعال دینے کے نتائج اچھے نہیں آئینگے،تحریک بحالی بی ایم سی
کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی،صدر ایپکا بی ایم سی عبدالباسط شاہ، مشتاق احمد لہڑی،جنرل سیکرٹری ایپکا بی ایم سی ڈاکٹر الیاس بلوچ،ڈاکٹر اعجاز بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ،حاجی خوج محمد اور میر زیب شاہوانی جنرل سیکرٹری تحریک بحالی نے کہا ہے کہ طلبا طالبات اور ملازمین صوبے کے مفاد میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں بولان میڈیکل کالج بحالی ہیلتھ کے شعبے کے بہتری کے لییناگزیر ہے قائدین نے کہا کہ باربار حکومت وعدہ خلاف کر چکی ہے دھرنے کو روکنے کی کوشیش کی تو حالات کی خرابی کی زمہ دار حکومت ہوگی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ ذاتیات پر اتر اہی ہے احتجاج کے پاداش میں انتقامی کاروائیاں انتہاہ کو پہنچ چکی ہے اشرفیہ نواز پالیسوں کو لینڈ مافیا کی سرپرستی حاصل ہے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا جارہا ہے پسند ناپسند کی پالیسوں کا خاتمہ کر کے رینگے غریب صوبے کے طلبا پر میڈیکل کی تعلیمکے دروازے بند نہیں کرنے دینگے۔ پرامن احتجاج کومشتعلکرنے کے نتائج اچھے نہیں آینگے صوبے سمت ملک بھر میں احتجاج کی تیاری کر لی ہے بی ایم سی بحالی تک چین سے بیٹھنے والے نہیں ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ادارے کو کربلا بنا دیا ہے۔گورنر بلوچستان تعصب سے گریز کرے نااہل غاصب انتظامیہ کی سرپرستی چھوڑ ے۔


