نیب کا وزیر آپباشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر آب پاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔نیب ٹیم نے گاؤں فرید آباد سمیت تین مقامات پر کارروائی کی۔
سہیل انور سیال کا اس بابت کہنا ہے کہ نیب سیاسی انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے، بے نامی رہائشگاہ کا جواز بنا کر چھاپہ مارا گیا۔وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ گاؤں فرید آباد میں جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ میرے والد کے نام ہے۔
ان کا مید کہنا تھا کہ نیب نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ 2019میں انکوائری شروع کی گئی جب کہ والد کا انتقال اس سے قبل ہو چکا تھا۔
وزیر سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ نیب کی کارروائی میرے والد کے قبر کا ٹرائل ہے۔
Load/Hide Comments


