خضدار ، دو موٹرسائیکل چور گرفتار اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

خضدار:لیویز فورس خضدار نے مختلف مقامات پر کاروائی کر کے دو موٹرسائیکل چور گرفتار اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لی مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپرہ کے احکامات کی روشنی میں لیویز لائن آفیسر ریاض احمد محرر حبیب زہری کی سربرائی میں لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر دو موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیے اور دو چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیے۔ کھنڈ ایریا میں ایک ٹھکانے کاروائی میں، ملزم اورنگزیب ولد غلام حسین سکنہ صالح آباد کو گرفتار کرکے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کیاجبکہ بازار ایریا میں ایک گھر پر کارروائی میں ملزم یوسف علی ولد رضا محمد سکنہ خیراوہ کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیاواضح کہ چند روز قبل ایک موٹرسائیکل گزگی چوک سے چوری کی گئی تھی اس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کیے گئے تھے جبکہ دوسرے موٹرسائیکل کو بھی بازار سے چرایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں