بلیدہ بٹ میں 8ستمبر تربت ریلی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام
انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ کے مرکزی رہنما فتح محمد بلیدی کی سربرائی میں زیلی کمیٹی کے ہمراہ آج بٹ بلیدہ میں 8 ستمبر تربت ریلی کے والے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کو آگاہی دی گئی اور ان سے تعاون کی درخواست کی گئی کے وہ اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں۔ علاقے کے لوگوں نے 8 ستمبر کے تاریخی ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی.
یاد رہے بلیدہ میں ایک عرصے سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے جس میں مختلف منشیات فروشوں کو پکڑا گیا ہے اور منشیات سے متاثرین کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج کیا جارہا ہے۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیئے انسداد منشیات کمیٹی کی طرف سے تربت میں منشیات کے خلاف بلیدہ سے ایک ریلی نکالی جائے گی تا کہ اس وبا کو ہم اپنے پورے معاشرے سے جڑ سے اکھاڑ سکیں۔ تربت سیول سوسائیٹی، ڈنّک انسداد منشیات کمیٹی، پنجگور انسداد منشیات کمیٹی اور بہت سے تنظیمی و سوشل فارمز کی جانب سے اس ریلی کی حمایت کی گئی ہے۔


