سینٹ انتخاب،بلوچستان کی حکومتی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب
کوئٹہ:بلوچستان کی حکومتی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہفتے کو ہوگا سینٹ کے ضمنی انتخاب کے متفقہ امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی،پاکستان تحریک انصاف ،عوامی نیشنل پارٹی،بی این پی (عوامی )،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہفتہ کوہوگا اجلاس میں سینٹ کے ضمنی انتخاب میں متفقہ امیدوار لانے کے حوالے سے غوروْخوض کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی حکومتی اتحادی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد بزنجو ،پی ٹی آئی کے ڈاکٹر منیر بلوچ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے اصغر علی چنگیزی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
Load/Hide Comments


