کراچی کا چہرہ ہم بدلیں گے،حماد اظہر
لاہور:وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ کراچی نے ہمیں بڑا مینڈیٹ دیا اس لیے شہر کا چہرہ ہم بدلیں گے۔ایک انٹرویو میں حماد اظہر نے کہا کہ پہلی مرتبہ آبادی کے لحاظ سے جو چھوٹا صوبہ تھا اس کے لیے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا چہرہ ہم بدلیں گے، کراچی نے ہمیں بڑا مینڈیٹ دیا ہے، کراچی والوں کے ماضی کی حکومتوں سے جو گلے شکوے رہے ہیں وہ دور کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی پیکج کا سب سے بڑا حصہ بلوچستان کے لیے مختص کر دیا گیا اور دوسرا حصہ کراچی کے لیے ہے۔
Load/Hide Comments


