معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں بینچ کے ساتھ بار کابھی اہم کردار ہے ،چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ

خاران: چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں بینچ کے ساتھ بار کابھی اہم کردار ہے خاران بار کے خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران بار کینو منتخب کابینہ کے تعارفی اجلاس تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی ، سیشن جج خاران عبدالوحید بادینی ایڈیشنل سیشن جج حیات اللہ کاسی جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالسلام مینگل، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ابراھیم لانگو، قاضی محمد جان ، ایکسین بی اینڈار خاران عادل نصیر سمیت ضلعی آفیسران، اور وکلاء موجود تھے خاران بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ طاہر شہباز راسکوئی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نظام الدین سیاپاد، محمد اسماعیل پیرکزء ودیگر وکلاء نے خاران بار کی طرف سے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی سمیت دیگر مہمانان گرامی کو تقریب ویلکم کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے خاران بار کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا سب سے زیادہ پڑھا لکھا طبقہ وکلاء برادری ہے معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کا اہم کردار ہے ڈپٹی کمشنر نے خاران بار کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی، تقریب سے خاران بار کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ طاہر شہباز راسکوئی سینئر ایڈووکیٹ محمد اسماعیل پیرکزء نے خطاب کرتے ہوئے خاران بار کی کارکردگی سے آگاہ کیا تقریب سے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ خاران بار کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ طاہر شہباز اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نظام الدین کو ان کے نو کابینہ سمیت مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی میں بینچ کے ساتھ ساتھ خاران بار کا مثالی کارکردگی رہا ہے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ خاران بار نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے علاؤہ ازیں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ نے وکلاء اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ نئے جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف شعبوں اور بار روم کا معائنہ کیا اس موقع پرایکسین بی اینڈار خاران عادل نصیر نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کو نئے جوڈیشل کمپلیکس سے متعلق بریفننگ دیا چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ ایکسین بی اینڈار خاران عادل نصیر اپنے ایک فرض شناس آفیسر ہے انھیں اپنے محکمہ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر آفیسر مکمل فرض شناسی اور محنت اور لگن سے کام کریں تو ہر شعبہ میں خوشحالی اور ترقی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں