حکومت مکمل طور پر فیل ہوکر صفر ڈگری پر سانسیں لے رہی ہے،مولانا واسع
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ کے پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے کوئٹہ پہنچنے پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر فیل ہوکر صفر ڈگری پر سانسیں لے رہی ہے ملک کو ہر محاذ پر دیوالیہ کردیا گیا ہے جمعیت علما اسلام پورے پاکستان میں احتجاج کو منظم انداز میں شکل دینے کیلئے پہلے کی طرح قوم کی آواز بننے جارہی ہے اور عوام کی تائید سے تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے اس موقع پر سینئیر نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز خان کاکڑ صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑحاجی عبدالخالق اور بڑی تعداد میں دیگر جماعتی کارکنان استقبالِ کرنے والوں میں شامل ہیں صوبائی امیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کریں صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے صوبے کے طول وعرض میں تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اس سے کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے محنت کریںکیوں کہ یہ سرگرمیاں جماعت کی فعالیت اور عوام میں پھیلنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوں گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پورے صوبے میں سرگرمیوں میں عوام کی دل چسپی سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں ہونے والے تربیتی کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے اسلام دوستی اور ملک دوستی کا ثبوت دیں۔


