حکومت ہماری بات سن رہی ہے نہ ہی میڈیا ، بلوچ طلباکا ملتان میں احتجاج جاری

بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کے زیراہتمام بلوچستان کی مخصوص نشستوں پرفیس وصولی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کےقبائلی علاقہ کے کوٹے پر فیس معافی و ہرڈیپارٹمنٹ میں کوٹے کی تخصیص کےلیے احتجاجی کیمپ گیارہویں دن ہوئے جاری ہے جس میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو گیارہ دن ہوئے ہم یہاں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی میڈیا اور انتظامیہ ہماری خبرسن رہاہے حکومت اور یونیورسٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مختص نشستوں پر فیس معاف کیا جائے اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے قبائلی علاقوں کے کوٹے پرفیس معاف کیا جائے اور ان کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور ہرشعبے میں کوٹہ مختص کیا جائے نیشنل پارٹی کے جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر لیاقت چوہان صاحب،مہر سجاد سپرا صاحب ایڈوکیٹ ن لیگ،کامریڈ صوفی یامین جنرل سیکرٹری عوامی ورکر پارٹی،کامریڈ سلیم اختر صاحب کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کی جانب سے زکریا یونیورسٹی ملتان کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے اظہاریکجہتی کی اور طلبا کے مطالبات کو ماننے کی مانگ کی دریں اثنا!! انسانی حقوق کمیشن کے اراکین نے طلبا کے لگائے ہوئے کیمپ میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان طلبا کے مانگ کو مانیں اور تعلیم کےلیے پرانی پالیسی برقرار رکھی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں