سیالکوٹ،اوباش لڑکوں کا شادی شدہ لڑکی کیساتھ گینگ ریپ

سیالکوٹ:اوباش لڑکوں کا شادی شدہ لڑکی کیساتھ گینگ ریپ، میکے آئی ہوئی لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے،گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سمبڑیال کے نواحی علاقہ حدوکے کے رہائشی ظفر اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی اقرا بتول کو گزشتہ رات 8 بجے کے قریب تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے اور نامعلوم مقام پر لیجا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مزاحمت کر نے پر میری بیٹی پر تشدد بھی کرتے رہے۔ملزمان اگلے روز میری بیٹی کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔زیادتی کا نشانہ بننے والی اقرا بتول نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے منہ پر نقاب ڈال رکھے تھے اوردوران مزاحمت ایک ملزم کے چہرے سے نقاب اتر گیا جو میرے ہی گاں کا رہائشی عدنان میواتی تھا۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے ساتھ زبر دستی گینگ ریپ کیا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے فوری طور پر تھانہ سمبڑیال میں ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دیدی جس پر تھانہ سمبڑیال پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملاوباش لڑکوں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں