قلات ، گاـڑی الٹنے کے باعث چار افراد زخمی
قلات:سنگداس کے قریب کار گاڑی الٹ گئی، چار افراد زخمی،ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق حب چوکی سے آنے والی مہران کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹائر نکلنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد اسماعیل ظفر اللہ پسران کریم خان، شہباز ولد مستری اور محمد خان ولد شہباز اقوام مری ساکن حب چوکی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادی گئی جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


