تربت، منشیات برآمد 3ملزمان گرفتار
تربت(نمائندہ انتخاب)لیویز فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، متعدد منشیات کے اڈوں پر کاروائی ، منشیات فروشوں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 منشیات فروش گرفتار،قبضے سے منشیات برآمد ،ڈپٹی کمشنر کیچ میجر( ر) محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ سراج کریم،تحصیلدار تربت صادق کبدانی،رسالدار اللہ بخش اور رسالدار نعیم بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کلاتک،نوک آباد،دیہات اور ہوت آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فرشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے کرسٹال،شیشہ،کریش اور چرس برآمد کرلیا ،لیویز ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران لیویز فورس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا ہے اس دوران کئی منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،لیویز کے مطابق مذکورہ علاقوں میں منشیات فروش اپنے چھوٹے چھوٹے اڈے بنائے ہوئے تھے جہاں پر وہ ایک منظم طریقے سے منشیات کے چھوٹے پیکٹ بنا کر فروخت کرتے تھے۔


