کوئٹہ، بچے کا قتل، مبینہ ملزمہ نے گرفتاری دیدی
کوئٹہ:بچے کے قتل کا دلخراش واقعہ،نوکرانی نے اپنے خاندان کے بزرگ افراد کی سربراہی میں گرفتاری دیدی،جوڈیشل مجسٹریٹ 7کوئٹہ جناب احترام الحق نے ملزمہ کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ میں مبینہ طور نوکرانی کے ہاتھوں 4سالہ بچے کی دلخراش قتل کے بعد ملازمہ نے اپنے خاندان کے بزرگ افراد کی سربراہی میں گرفتاری دیدی،خاندانی ذرائع کے مطابق ملازمہ کے لواحقین نے بچے کو قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جب بچہ جاں بحق ہوا تو بچے کے ماموں موجود تھے گرفتاری اس لیے پیش کی گئی تاکہ تمام حقائق کھل کر سامنے آئے،انہوں نے کہاکہ مبینہ قاتل ملازمہ گزشتہ 7 ماہ سے اسی گھر میں کام کرہی تھی ملازمہ کو اس کیسز میں پھسایا جارہا ہے بعدازاں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7کوئٹہ احترام الحق کے روبرو پیش کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے۔ایس ایچ اوجناح ٹاؤن چوہدری اصغر علی کے مطابق مقتول بچے کو واشنگ مشین میں ڈوبو کرقتل کردیاگیاتھا قتل کی تحقیقات کیلئے سینئر افسران پر مشتمل پولیس انوسٹی گیشن ٹیم دلخراش واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے،انتہائی ظالمانہ طریقے سے بچے کو قتل کیاگیاہے،پولیس تفتیش میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے،واضح رہے کہ 12ستمبر ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ کے قریب رہائشی محمد علی شاہ کے 4سالہ بچہ سعد شاہ کمرے مردہ حالت میں پائے گئے تھے مقتول کی والدہ کے شور مچانے پر اہل خانہ کے دیگر افراد آئے اور لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا بعدازاں والد کی مدعیت میں مبینہ طورپر نوکرانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی پیر کے روز مبینہ ملزمہ نے اہل خانہ کے دیگر فراد کی موجودگی میں سرنڈر کردیاتھاجس پر پولیس نے ملزمہ کی 5روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلی۔


