شریف فیملی ،جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کیخلاف انکوائری روکنے کی دائر درخواستوں پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

لاہور:لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایف آئی اے کی شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شریف فیملی اورجہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے خلاف انکوائری روکنے کیلئے دائر درخواستوں کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش کر دی ۔ مسٹر جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ درخواستوںمیں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بنچ بنایا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی روکنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں