کوروناکیخلاف جنگ لڑنے والے طلبہ ہمارے ملک کے سفیر ہیں، سرداریارمحمدرند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طلبا و طالبات ہمارے ملک کے سفیر ہیں، طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھروں میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا یے, تمام تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کے اقدامات کیے گئے ہیں آج یہاں آکر تقریب میں شرکت اور سنڈیمن ہائی اسکول کا دورہ اپنے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ بلوچستان کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں صوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنڈیمن ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم غلزئی، سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی، سنڈیمن ہائی اسکول کے پرنسپل نصیر علی شاہ، نظام الدین مینگل ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ماضی میں محکمہ تعلیم میں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی, سردار یار محمد رند نے کہاکہ سنڈیمن ہائی اسکول جیسے چند ایک تعلیمی ادارے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں,کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طلبا و طالبات ہمارے ملک کے سفیر ہیں طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھروں میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا یے, سردار یار محمد رند نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے ہمیں لڑنا ہوگا, میری خواہش ہے کہ بلوچستان کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں اور صوبہ و ملک کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا بہت قیمتی وقت ضائع ہوا کورونا وائرس بڑھ رہی ہے جس کا ہم نے مقابلہ کرنا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کے اقدامات کیے گئے ہیں, حکومت کی جانب سے دیئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں