موٹروے زیادتی کیس ، ملزم عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک
لاہور: پولیس نے لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک کروا دیا ۔ پولیس کے مطابق لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ۔ ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کے شبہ میں اس کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا گیا ہے ۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا ۔
Load/Hide Comments


