قلات، مبینہ طور پر مسیحی خاتون کو اغوا کرنے والا نوجوان گرفتار

قلات: لاہور سے تیس سالہ نوجوان لڑکے نے کوئٹہ کی 20سالہ کرسچن دوشیزہ کو بھگاکرکراچی لے جارہا تھا کہ وہ قلات میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے تفصیلات کے مطابق لاہورکی 30 سالہ نوجوان محمداحسان ولدمحمداکبر قوم راجپوت اور20 سالہ کرسچن خاتون (م) سکنہ زرغون روڈ کوئٹہ مسافرکوچ کے ذریعے کراچی جارہے تھے کہ مسافرکوچ مڈوے ہوٹل قلات میں آکر رک گئی یہ دونوں کوچ سے اترگئے قلات پولیس نے دونوں کومشکوک حالت میں پاکر حراست میں لے لیا شبہ ہے کہ نوجوان لڑکا دوشیزہ کو اغوا کیا ہے پولیس جوڑے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں