لورالائی،ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق 1 زخمی
لورالائی:ڈیرہ روڈ شیر جان کھڈی کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو افرادباران ولد محمد دین قوم کبزئی ساکن مرغہ کبزئی،ہفتہ خان ولد محمد خان قوم یو نس خیل ساکن کلی شعبان چمازہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کارسوار سفر خان ولد محمد یوسف قوم اچکزئی ساکن چمن بھی شدید زخمی ہوگیا جانبحق اور زخمی کو لورالائی ہسپتال لایا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


