ملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی:ملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے 24 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق خاتون کے نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں