بلوچستان پشتون،بلوچ ،سندھی،ہزارہ اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے،سرداریارمحمدرند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے پشتون کلچر ڈے پر تمام پشتون بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کلچر ہی ہماری اصل پہچان ہے بلوچستان میں رہنے والے تمام پشتون بھائیوں کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ صدیوں سے وابستہ ہے، بلوچستان میں اباد تمام قبائل کواپنی زبان ،ثقافت اور روایات کو ترویج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، بلوچستان پشتون،بلوچ ،سندھی،ہزارہ اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے،نوجوان نسل کو اپنی زبان،ثقافت ،علاقائی روایات کے فروغ کیلیے اپنی اقوام کے معتبرین سے رہنمائی حاصل کر کے ملک و صوبے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنی چاہیے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان پشتون ،بلوچ،سندھی،ہزارہ ،سیٹلرز اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے،نوجوان نسل کو اپنی زبان،ثقافت ،علاقائی روایات کے فروغ کیلیے اپنی اقوام کے معتبرین سے رہنمائی حاصل کر کے ملک و صوبے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنی چاہیے، بلوچستان میں اباد تمام قبائل کواپنی زبان ،ثقافت اور روایات کو ترویج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے، زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں