صحافی کی گرفتاری پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ کا نوٹس ،فوری رہائی کا حکم
اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے صحافی کی گرفتاری پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی کی ہائی کورٹ میں پیشی کے دور ان عدالت کے باہر پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے صحافی کی گرفتاری پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے سینئر افسر کو فوری طلب کیا ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر احتشام کیانی کو ہائی کورٹ داخلے کے وقت گرفتار کیا گیا ۔ ایس پی نے کہاکہ متعلقہ شخص نے راستہ روک رکھا تھا اور اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی، متعلقہ شخص کو تفتیش کیلئے رکھا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے۔ صحافی احتشام کیانی کو فوری چھوڑنے کا حکم دیا ۔


