نیب نے لیگی رہنما امیرمقام کو طلب کرلیا

پشاور: نیب پشاور نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کوکرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو بطور مشیر سابق وزیر اعظم تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے ۔امیر مقام پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے ۔نیب حکام کی جانب سے لیگی رہنما کو 30ستمبر کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں