آرمی چیف سے پارلیمانی اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے بیان اصولی اور آئینی ہے ،مریم نواز

اسلام آباد;نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے پارلیمانی رہنماؤں اور ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے بیان اصولی اور آئینی ہے ۔ ن لیگ صدر اور کسی رکن کو مخاطب نہیں کیا ہے ۔ایک تھے ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے ،ہمیں توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ۔ بدھ کو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے آرمی چیف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات سے انکار پر ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ آپ زیادہ سمارٹ اور بد خو ہونے کی کوشش نہ کریں ، میں نے اپنا اصولی موقف دیا ہے جو آئین کہتا ہے ، مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ یہ کوشش نہ کریںمیں نے مسلم لیگ کے کسی رہنما اور ہمارے پارٹی صدر کو مخاطب نہیںکیاہے جبکہ آپ کے ٹوئٹ سے ایسا لگتا ہے کہ میں نے پارٹی صدر یا کسی رکن کے حوالے سے بات کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں