بچوں کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،تعلیمی ادارے مکمل تیاری کو یقینی بنائیں
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ کرونا کے پیش نظر 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف سرکاری، نجی اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سرکاری ونجی اسکولز کو صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے فقدان پر ہدایات کیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ غیر حاضر سرکاری اساتذہ کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں، تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں، طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہے توشفٹ یا متبادل دنوں میں بلایا جائے۔صوبائی وزیرتعلیم نے خبردار کیا کہ یہ طے ہے بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہیں بنائیں گے تو کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments