بلوچستان اسٹڈی سینٹر کے گرانٹ میں اضافہ کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار
کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایم پی اے میڈم شکیلہ نوید دہوار نے بلوچستان اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا اس موقعے پر انکے ہمراہ بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ تھے انہوں نے اسٹدی سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا شعبے کے ڈائریکٹر خالد مینگل سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسٹڈی سینٹر کا قیام سردار اختر جان مینگل کے دور حکومت میں ہوا تھا لیکن اسکے بعد کسی بھی حکومت نے اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی نہ ہی اساتذہ و اسکالرز کو جدید تحقیقی سہولیات فراہم کی گئی کہ بلوچستان کے تاریخ تہذیب و تمدن کے حوالے سے تحقیق کی جاسکے انہوں نے کہا کہ جدید سائنسی علوم کے ساتھ ایک زندہ و باشعور قوم کی زمہ داری بنتی یے کہ وہ اپنے تہذیب و تمدن و تاریخ پر بھی تحقیق کرے اور اسکو آگے نسلوں تک پہنچائے بلوچستان اسٹڈی سینٹر کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس میں بلوچستان کو پڑھنے سمجھنے اور تاریخ پر تحقیق کی جائے ۔ بلوچستان اسٹڈی سینٹر کو اس جدید دور میں صرف دس لاکھ روپے گرانٹ دی جارہی ہے جوکہ موجودہ دور کے تقاضوں کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتی اس ریسرچ کے اہم ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم اہنگ کرنے کے لئے گرانٹ میں اضافہ کیا جائے اساتذہ کرام اور اسکالرز کی معاونت کی جائے ۔