مولانافضل الرحمن اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی، اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
Load/Hide Comments