ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کورونا وائرس کا شکار، خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا
اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کو چندروز سے بخاراور جسم میں دردکی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہرہونے پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نیکورونا ٹیسٹ کرایاتھا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ گھر میں ہی قرنطیہ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments