کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 99 ہزار ہو گئی

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 91 ہزار 309تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 99 ہزار 146 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 76 لاکھ 47 ہزار 689 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 353 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 474 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 9 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 87 ہزار 593 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 54 ہزار 308 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 96 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 45 لاکھ 24 ہزار 108 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 95 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 96 ہزار 823 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 41 ہزار 441 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 18 ہزار 115 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 324 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 438 ہو چکی ہے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزار 296 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار 38 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 142 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 142 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 232 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 35 ہزار 198 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 76 ہزار 243 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 26 ہزار 431 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 15 ہزار 543 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 2 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 376 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 69 ہزار 498 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 655 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 351 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات ک تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 205 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 584 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں