اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات کوئٹہ سے لاپتہ

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کوئٹہ سے لاپتہ ہو گئے ہیں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی جمعہ کے روز صوبائی کونسل کی اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ آرہے تھے کہ کچلاک تک انکا فون کھلا پایا گیا اس کے بعد بند ہوگیا اہل خانہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ابھی تک انکا رابطہ نہیں ہوا ہے اسد خان اچکزئی گردوں کی بیماری میں مبتلا بھی ہے اسد خان اچکزئی اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ان کے بھائی امجد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں