شہباز شریف کی گرفتاری، مسلم لیگ ن کو عدالتی فیصلے کا احترام کر نا چاہیئے،شبلی فراز
اسلام آباد: حکومتی وزراء نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو عدالتی فیصلے کا احترام کر نا چاہیئے، عدالتی فیصلے کو سیاسی فیصلے سے نتھی نہ کیا جائے،عدالت نے تمام تر ثبوتوں کے بعد گرفتاری کا فیصلہ دیا ہے، مریم اورنگزیب کی گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے مریم نے نیب نیازی گٹھ جوڑکے ساتھ عدلیہ کو بھی ملا دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہبا ز شریف کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ عدالت نے دیا ہے اس میں سیاسی فیصلے کا کردار کہاں سے آگیا ہے عدالت نے تمام تر ثبوت کے بعد گرفتار ی کا فیصلہ دیا عدالتی فیصلے کو سیاسی فیصلے سے نتھی نہ کیا جائے۔ انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ ہی احتساب کا تھا اور اسی نعرے کی بناء پر چل رہی ہے جس نے ملکی دولت کو نہیں لو ٹا انہیں گرفتاری سے پریشنا ن ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا حکومت گرانے کے باتیں دو سال سے ہو رہی ہیں پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کر یگی۔ اپوزیشن نے اپنی گری ہو ئی ساکھ کو بچانا ہے اپوشین جلسے کرے ریلیاں کرے یا استعفے دے حقائق تبد یل نہیں ہو سکتے انہیں عدالتی فیصلے کو قبول کر نا چا یئے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں اشرا فیہ اور غریب کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہو سکتے۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتار ی پر مریم اورنگزیب کی جارہانہ گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے جس کا عدالت کو نوٹس لینا شایئے یہ ضمانت عدالت نے مسترد کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ساتھ عدلیہ کو بھی ملا دیا ہے کیس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے دو ملازم بھی ان کیلئے منی لانڈرنگ کر تے رہے ہیں اور اس حوالے سے کرپشن کی تمام تر تفصیل عدالت میں جمع ہو چکی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مدد آف کر پشن پکڑی گئی ہے ان کے خلاف پانچ سے چھ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں نواز شریف کے بیانیے کو لیگی رہنماؤں نے مستر د کر دیا ہے شہباز شریف گرفتار ہوئے ہیں تو ن لیگ ایک سیٹ گلگت بلتسان سے نکال لے گی حالانکہ شہباز شریف کبھی بھی گلگت بلتسان نہیں گئے۔۔