کوئٹہ پریس کلب کی50سالہ گولڈن جوبلی تقریبات اختتام پذیر
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پریس کلب کے 50سالہ گولڈن جوبلی تقریبات اختتام پذیر ہوگئے،میٹروپولیٹن کی سبزہ زار پرمیوزیکل نائٹ کااہتمام اور عشائیہ دیا گیاجس میں مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے صحافیوں میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کئے گئے،عشائیہ میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی،مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ،پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دھنیش کمار،سابق وزیراعلی بلوچستان جان محمد جمالی،بلوچستان عوامی کے سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظورخان کاکڑ،آئی ایس پی آر کے بریگیڈیئرشاہدمحمود،صدرکراچی پریس کلب امتیازفاران،ارشدانصاری،خورشید عباسی،قیصربٹ،افضل بٹ،ناصرملک، عارف بلوچ،جواد احمد،اے پی پی نیوز کے ڈائریکٹرپرویز احمد،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن،جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار،مرکزی سینئر نائب صدر سینئر صحافی سلیم شاہد،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمدایوب ترین،صدرایڈیٹرزکونسل انور ساجدی سمیت بڑی تعداد میں ملک بھر وبلوچستان کے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سابق صسدرسینئرصحافی عرفان سعیدنے شرکاکو کوئٹہ پریس کلب کی پچاس سالہ خدمات پر ڈاکومنٹری پیش کی اور گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقد کئے گئے کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے بلکہ تقریب میں شریک وزرا، مشیر،ودیگر کو کراچی پریس کے وفد کی جانب سے سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائے گئے۔


