مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی، فیصل واوڈا
کراچی:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈ انے کہاہے کہ آج پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔پیر کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی نے آج پھر اداروں پر تنقید کی ہے۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔
Load/Hide Comments