ڈیرہ بگٹی، لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی، زچگی کے دوران زچہ و بچہ جاں بحق

ڈیرہ بگٹی :لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران زچگی نوزائیدہ بچے سمیت انتقال کرگئیں گزشتہ تین ماہ کے دوران اس نوعیت کا یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں دوران زچگی خاتون اور ان کا نوزائیدہ انتقال کرگئے ہیں پے درپے واقعات ہونے کے باوجود ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر یا گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی زرائع کے مطابق گزشتہ روز محلہ کوہو سے تعلق رکھنے والی خاتون زوجہ شاہ مور مندوانی راہیجہ کو دوران زچگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث قریب ہی واقعے ایل ایچ وی کو دکھایا گیا خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر متعلقہ ایل ایچ وی کی جانب سے علاج کرنے سے معزرت کرنے پر ورثا خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے کر گئے جہاں گزشتہ کئی سالوں سے ایک بھی لیڈی میڈیکل آفیسر یا گائناکالوجسٹ موجود نہیں ھے ہسپتال میں موجود مرد ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچے کے موت کی تصدیق کردی خاتون کی موت کا سن کر بے بس ورثا زاروقطار رونے لگے زرائع کے مطابق پینتیس سالہ زوجہ شاہ مور بگٹی چار بچیوں کی ماں تھی دوران زچگی پے در پے اموات پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی زرائع کے مطابق گزشتہ صرف تین ماہ کے دوران یہ اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ھے جس میں دوران زچگی ماں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا شہریوں نے پورے ضلع اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر یا گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی کو متعلقہ محکمے اور عوام کی ووٹ سے منتخب نمائندگان کے کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ان کی نااہلیت قرار دے دیا بعد ازاں وفات پانے والی خاتون اور ان کے نوزائیدہ کو ان کے آبائی علاقے مرو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں