بلوچستان حکومت کے ترجمان کی محکموں میں مداخلت سے صوبائی وزراء نالاں

کوئٹہ ؛ بلوچستان کابینہ کے بعض وزراہ نے حکومتی ترجمان کی اپنے محکموں میں بے جا مداخلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات میں ان سے مشاورت کیئے بغیر صوبائی ترجمان پریس کانفرنس ٹوئٹ یا بیان جاری کردیتے ہیں جسکا انہیں علم بھی نہیں ہوتا جسکی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو چاہیے ہے کہ وہ صوبائی ترجمان کو ہدایت دیں کہ وہ کسی قسم کا بیان یا ٹوئٹ کرنے سے پہلے متعلقہ محکمے کے وزیر کو ضرور اعتماد میں لیں اور ان سے مشاورت بھی لازمی کریں کیونکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اس حوالے سے ان سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں کسی چیز کا پتہ نہیں ہوتا ہے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق صوبائی وزراہ حکومتی ترجمان کے رویئے سے نالاں نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی نجی محفلوں میں اس حوالے سے شکایات کا انبار لگا دیتے ہیں وزراہ کا کہنا ہے کسی بھی معاملے میں پالیسی بیان دینے سے پہلے حکومتی ترجمان کو متعلقہ محکمے کے وزیر کو اعتماد میں لینا چایئے اور ان سے مشاورت بھی لازمی کرنی چایئے لیکن اکثر دیکھنا میں آیا ہے کہ حکومتی ترجمان انتہائی اہم معاملات پر وزراہ سے مشاورت کیئے بغیر پریس کانفرنس بیان یا ٹوئٹ کردیتے ہیں جسکی وجہ سے انکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے زرائع کے مطابق صوبائی وزراہ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بات کریں گئے اور ان سے درخواست کی جائے گئی کہ وہ حکومت کے ترجمان کو پابند کرے کہ وہ کوئی بھی حکومتی بیان دینے سے قبل متعلقہ محکمے کے وزیر سے مشاورت کریں اور اسکے بعد میڈیا کو بیان جاری کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں