جامعہ بلوچستان انتظامیہ 1996 کے ایکٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ سینیئر ممبران مقبول بلوچ، عاطف رودینی بلوچ ریاض گل بگٹی اور باسط بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان انتظامیہ مسلسل ایکٹ کی پامالی اور خلاف ورزی کررہی ہے جامعہ بلوچستان کے 1996 ایکٹ میں جی ایس او اور یو جی ایس او نہیں ہے سٹوڈنٹ افیئر ہونے کے باوجود سابقہ وی سی نے اپنے ذاتی مفاد و مراعات کیلئے یو جی ایس او بنایا ہے جو ابھی تک برقرار ہیں
یو جی ایس او نہ طلباء کو کوئی سہولت فراہم کررہی ہے نہ کوئی بہترین تعلیمی پالیسی مہیا کی ہمیشہ طلباء کو رولز ریگولیشن کے نام پر ان کی مشکلات میں اضافہ کرتا رہا ہے کئی مہینے گزرنے کے باوجود بھی سابقہ وی سی کے کمیٹی اور فیصلے جامعہ بلوچستان پر مسلط ہے ہم اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ سابقہ وی سی کے لاگو کئے فیصلوں اور کمیٹیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے نافذ ایکٹ پر عملدرآمد کریں اور طلباء کو مشکلات میں ڈھالنے کے بجائے تعلیم حاصل کرنے میں آسانیاں پیدا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں