نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے،مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں، ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ نواز شریف کی تقریر پر اپنے شدید ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مرا دسعید نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ مفرورکو ایک گھنٹے تقریرکا وقت ملا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ ان کو شرم آتی تو ملک کے لیے ایک اسپتال تو بناتے نواز شریف ان سے مخاطب تھے جو ان کے ذاتی غلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چار اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی جھوٹ بولتے آئے ہیں اوران کی بیٹی بھی جھوٹ بولتی ہیں۔ نواز شریف ملک میں اخلافیات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں نوازشریف نے بینظیربھٹو کیخلاف بھی غیراخلاقی باتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود کاعمران خان کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ یہ لوگ جس عدالت میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے وہاں سے عمران خان سرخرو ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے دور میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے کروائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ان لوگوں نے اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں