اوستہ محمد،زمین کے تنازعہ پر 2 گروپو ں میں تصادم،آفیسر ہلاک متعدد زخمی

وستہ محمد:اوستہ محمد میں زمین کی تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم، زراعت کیٹل فارم کے آفیسر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود گوٹھ احمد خان عمرانی میں زمینی تکرار خون ریزی میں تبدیل ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنٹ کے نتیجے میں حاجی سکندر علی ناوڑہ زراعت کیٹل فارم کے آفیسر کو ہلاک جبکہ فقیر محمد ناوڑہ، میر محمد ناوڑہ، محمد قاسم ناوڑاہ علی بخش ناوڑا اور افتخار احمد ناوڑہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کردیا گیا جہاں فقیر محمد ناوڑہ، میر محمد ناوڑہ، محمد قاسم ناوڑاہ علی بخش ناوڑا کو طبی امداد دینے کے بعد لارکانہ ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں