ووٹ کی اہمیت،جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ،جان محمد بلیدی
نوکنڈی;نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ ملک میں ووٹ کی اہمیت،جمہوریت کی استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے دو سال سے اقتدار پہ براجمان حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،غربت ،بیرزوگاری اور کمزور فارن پالیسی کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی ریسٹ ہاؤس میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکے ہمراہ بلوچستان وحدت کے جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر نظام الدین لاشاری مولابخش بلوچ ،گل خان بلوچ،حسن بلوچ ،راشد کبدانی ،رحیم شاہ بلوچ ،سردار عمران بلوچ ودیگر بھی موجود تھے، پارٹی ورکرز نے ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پہ سیر حاصل بحث بھی کی۔ جان محمد بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے شانہ بشانہ جمہوریت کی بالادستی،ووٹ کی اہمیت و عزت ،جعلی مینڈیٹ کے خلاف اور سیاسی رہنماؤں کیخلاف جعلی کیسز کیخلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قبل بلند وبانگ دعوے کرنے ، نیا پاکستان کے نام سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عوام کو مہنگائی اور غربت تحفے میں دیئے، ایک بھی انکا دعویٰ سچ ثابت نہیں ہوا ہے کمزور فارن پالیسی سے اکثر ہمسایہ ممالک ناراض ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کی بجائے ریکارڈ مہنگائی، غربت کی انتہا ہونے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے لوگوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار ٹولے کو ہٹانا قوم کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی پلیٹ فارم سے عوام کو جعلی مینڈیٹ اور چور دروازوں سے آنے والوں حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے تیزی آچکی ہے اس حوالے سے کوئٹہ کا جلسہ اہمیت کی حامل ہے جس میں تمام ورکز اور قائدین بھرپور انداز میں شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ سیندک اور ریکوڈک کے وسائل بلوچ قوم کی ملکیت ہے سیندک پراجیکٹ جو بیگار کیمپ بنایا گیا ہے کورونا وائرس کے نام پہ ملازمین کو چھٹیاں نہیں دی جاتی ہے سات آٹھ مہینوں سے ملازمین اپنے بچوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فی الفور ملازمین کو چھٹیاں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دوسرا صوبہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت کو بگاڑنے کیخلاف سخت مزاحمت سامنے آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش سے کام لے اور صوبے کی جغرافیائی حیثیت سے چھیڑ چھاڑ کا رویہ ترک کریں ۔صوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹیڈ صوبائی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی میں ناکام ہوچکی ہے پورے صوبے میں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہے صحت،تعلیم ،صاف پانی و دیگر بنیادی سہولیات کی حصول میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے پی ڈی ایم کی کوئٹہ کا جلسہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوگی جس کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی صفوں میں تیزی لائیں۔


