وزیر دفاع پرویز خٹک کا اہم دعویٰ
وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک سے متعلق دعویٰ کر دیا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں چلے گی بلکہ چلنے سے پہلے پارہ پارہ ہو جائے گی۔ نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک چلنے سے پہلے ہی پارہ پارہ ہو جائیے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لیے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فضل الرحمن اور اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


