لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس شدید انتظامی بدحالی کا شکار ہے، بی ایس او
بی ایس او اوتھل زون کے ترجمان نے بتایا ھے کہ ایچ ای سی کے قانون کے مطابق ایم فل کے بغیر کوئی لیکچرار نہیں بن سکتا لیکن وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر صاحب کی من پسند لوگوں کو کو بغیر کسی اشتہار اور انٹرویو کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں لیکچرار بھرتی کرکے میرٹ کو کھولےعام پامال کیا گیا ھے۔
ہم وائس چانسلر ڈاکڑ دوست محمد بلوچ ۔ایم این اے سردار اختر جان مینگل۔سابق ایم این اے میر رٶف جان مینگل ۔ایم پی وڈھ میر اکبر جان مینگل سے گزارش کرتے ہیں کہ موصوف کی اسطرح کی اقدام پر ایکشن لے۔اور وڈھ کیمپس کو تباہی سے پچایا جاۓ۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈائریکٹر صاحب خود بھی اس عہدے پر پورا نہیں اترتا کیونکہ ان کا ایم فل فیل ہے۔اور اس سے پہلے بھی موصوف اسطرح کی بہت سی غیر قانونی بھرتیاں کر چکی ہے۔موصوف کو جلد از جلد واپس مین کیمپس بھیج کر اور تجربہ کار اور ایماندار شخص کو کیمپس کا ڈائریکٹر بنایا جاۓ۔
ہم وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ سے گزارش کرتے ہیں کہ سب غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے اور انکو کینسل کرکے واپس قانونی طریقہ سے اخبار میں اشتہار دیکر ان سے ٹیسٹ لیاجاۓ۔ ورنہ بی ایس او اوتھل زون اپنے مرکزی دوستوں کے ساتھ قانونی طور پر عدالت جانے کا حق رکھتی ہے۔ اور بھر پور احتجاج کا جلد اعلان کیا کریگا۔


