عوامی نیشنل پارٹی کاخیبر پشتونخواہ کی طرح بلوچستان سے بھی جلد صفایا ہوجائے گا،اعظم خان صواتی

کوئٹہ؛وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ کرپٹ لیڈرزاپنی کرپشن ختم کرنے اورکاروباربچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ نوازشریف بھگوڑے ہیں جس نے عدالتوں کے ساتھ دغا کی۔عوامی نیشنل پارٹی اب پاچاخان والی جماعت نہیں رہی ہے، خیبرپشتونخواہ سے اے ین پی کانام مٹ گیاہے۔عوامی نیشنل پارٹی کاخیبر پشتونخواہ کی طرح بلوچستان سے بھی جلد صفایا ہوجائے گا۔منشیات فروش آنے والے نسلوں کے دشمن ہیں۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی مدد سے منشیات فروشوں پر زمین تنگ کردیں گے۔منشیات کا ناسور گھروں تعلیمی اداروں سمیت ہرجگہ میں پھیل چکی ہے۔افغانستان سے زمینی راستوں کے ذریعے 80فیصد منشیا ت بلوچستان کے راستے آتی ہے۔آنے والے سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل کریں گے تاکہ اداروں میں اصلاحات کیلئے رکاٹیں دورہوں اوروطن عزیز کی تعمیر کرکے آنے والی نسلوں کا سرفخر سے بلند کرسکیں۔ ان خیالات کااظہاربد ھ کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،سینیٹراحمد خان خلجی،سینیٹرکہدہ بابر اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نظربلوچ ایڈووکیٹ،باری بڑیچ،ادریس تاج اورآصف خان ترین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صادق اورامین لیڈر ہیں ماضی کے حکومتوں کی پرانی گندگی کو ختم کرنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اپناحرام مال بچانے کیلئے پیٹ میں درد ہوچکاہے، آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف اوراس کی اتحادی جماعتوں کا ہوگا، سینٹ کا الیکشن آرہاہے،جس میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں عددی اکثریت حاصل کرینگے تاکہ اداروں میں اصلاحات کیلئے رکاوٹیں دورہوں اورملک تعمیر کرکے آنے والی نسلوں کا سرفخر سے بلند کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن،ڈاکٹرعارف علوی سے صدارت اوران کابیٹاقاسم خان سوری سے قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہارچکے ہیں، سینٹ الیکشن میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف اکثریت لے گی اورایوان بالا میں اکثریت ملنے کے بعد قانون سازی کے ذریعے اصلاحات لائینگے۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہاکہ میڈیا اور سول سوسائٹی اور تعلیم سے وابستہ افراد انسداد منشیات کیلئے حکومت کی مدد کریں۔منشیات کا زہر ہمارے معاشرے اور تعلیمی اداروں میں پھیل چکا ہے۔اس سلسلے میں والدین کو کر دار ادا کرنا ہوگا۔افغانستان میں منشیات کی بڑی پیداوار ہوتی ہے،کوئٹہ میں پکڑی جانے والی منشیات کو نذر آتش کیا جائے گا منشیات کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے بڑے کنگ پن کو منطقی انجام تک پہچانے کا عزم کر رکھا ہے۔میڈیا اور عوام منشیات فروشوں کی نشاندہی کرے۔ نشہ پھیلانے والوں پر زمین تنگ کریں گے۔سیاسی چوروں نے منشیات کی طرح قوم کو تباہ کردیاہے۔نواز شریف ملک کے بھگوڑے ہیں چور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سیاسی طور پر صفہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جن اداروں پر مولانا انگلی اٹھا رہے ہیں وہ قانون کے اثاثے ہیں۔آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات سینیٹراعظم خان سواتی نے کہاکہ جس نے ملک لوٹا ہے ان کو غدار نہیں توکیا کہا جائے۔اکرم درانی کے توکپڑے صرف55 لاکھ کے ہیں مگرانہوں نے اپنے کل اثاثے 55 لاکھ ظاہرکئے ہیں۔اس موقع پرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ 70 سال حکومتوں میں رہنے والوں نے بلوچستان کے عوام کوپسماندہ ر کھا،گوادر معیشت کاگیٹ وے بننے جارہاہے، پاکستان تحریک انصاف اوربلوچستان عوامی پارٹی کی مخلوط حکومت بلوچستان کے تمام شعبوں میں اصلاحات لارہی ہے۔قوم پرست و مذہبی جماعتیں اپنی سیاست کی بقا جنگ لڑرہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں کئی میگا پروجیکٹس شروع کروائے ہیں، ہماری حکومت میں سی پیک کے مغربی روٹ پرکام ہورہاہے۔گوادرسمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔بلوچستان کو پسماندہ رکھنے والے قوم پرست اورمذہبی جماعت کاگٹھ جوڑسمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اپوزیشن اتحادمیں شامل جماعتیں ماضی میں ایک دوسرے کی حریف رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں