ووٹ کی عزت کو نہیں،کرپشن کو خطرہ ہے،قاسم سوری
کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جب کرپشن کا حساب مانگاجائے تو نعرے لگادو "جمہوریت خطرے میں ہے”، ” ووٹ کو عزت دو” وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا اس لیے نہ جمہوریت کوخطرہ ہے نہ ووٹ کی عزت کو، کرپشن خطریمیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا قاسم خان سوری نے کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آ بدترین کرپشن کرکے اپنے لیے پوری دنیا میں جائیدادیں بنا زیرو سے کروڑ پتی، ارب پتی اور کھرب پتی بن جا پھرجب اس کرپشن کا حساب مانگاجائے تو نعرے لگادو "جمہوریت خطرے میں ہے”، ” ووٹ کو عزت دو”نہ جمہوریت کوخطرہ ہے نہ ووٹ کی عزت کو، کرپشن خطرے میں ہے ۔
Load/Hide Comments


