بلوچستان, فرقہ واریت اور امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس 14اکتوبر کوسول سیکرٹریٹ میں طلب , اصغر اچکزئی

چمن:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسد خان کے واقع کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لانا سمجھ سے بالاترہے،اصغر خان اچکزئی اسد خان کو اغواء کرکے انتشار پھیلانا ایک سازش ہے اگر ریاستی اداروں کے پاس اسد خان نہیں توغیر ریاستی اداروں سے بازیاب کرانا بھی ریاستی اداروں کی زمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے اغواء کے حوالے سے قائم پرلت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چمن عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے اغواء کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ مال روڈپر ڈی سی کمپلیکس کے مقام پر بلاک کر کے جاری پرلت سے آل پارٹیز انجمن تاجران قبائلی و سیاسی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے اسد خان کی عدم بازیابی پر گہرے غم کا اظہار میں مقررین نے کہاکہ ریاست میں جب بھی کسی فرد کے ساتھ کوئی بھی واقع پیش آتا ہے وہ حکومت کی جانب فریاد کرتا ہے ریاست عوام کے جان و مال کے حفاظت کا ذمہ دار ہے اسد خان کے واقع کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور دوہفتوں سے زائد کر عرصہ گرزنے کے باجود حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نا لانا سمجھ سے بالاتر انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے عوام کے دلوں میں نفرت کے سوا کچھ نہیں بنتا حکومت کو اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کرنے ہونگے پرلت سے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر ایم پی اے م اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اسد خان کا اغواء ایک ایسے ایریا سے ہونا جہاں چوبیس گھنٹے وی آئی پیز کا گزر ہوتا ہے ایئرپورٹ روڈ جو کہ ہمیں حکومت کے لگائے ہوئے کیمروں سے اسد خان اچکزئی بارے میں معلومات حاصل ہوئی جس پر ہم نے ایف آئی آر درج کروائی ایف آئی آر درج کرانے کا مطلب ہم نے حکومت اور ریاست سے اسد خان کی بازیابی کیلئے مدد مانگی مگر آج دوہفتوں سے زیادہ عرصہ گزر گیاہیںمگر اسد خان اچکزئی کو بازیاب نہیں کرایا گیاانہوں نے کہا کہ اگر اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان ریاستی اداروں کے پاس نہیں غیر ریاستی عناصر کے پاس ہے تو حکومت خاموش تماشائی کا مظاہرہ بند کرکے اسد خان کی بازیابی میں اپنی زمہ داری سمجھ کر کردارادا کریں انہوں نے کہا کہ اسد خان کو اغواء کرکے انتشار پھیلانا ایک سازش ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے توپھر ہم احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی کال آل بلوچستان میں دیں گے جس کا زمہ دار حکومتی ادارے خود ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں