باجوڑ،افغان سرحد پر فائرنگ سے حوالدارجاں بحق
راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدارجاں بحقہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر جاں بحقہوگئے اور ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔
Load/Hide Comments


