آصف ساجدی کے نام سے یادگاری بورڈ کو ہٹانا بوکھلاہٹ ہے، خدابخش ساجدی
حب (پ ر) شہید آصف ساجدی کے بھائی خُدابخش ساجدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے جائے وقوعہ پر آویزاں یادگاری سائن بورڈ کو اُکھاڑ کر نامعلوم مقام پر ڈمپ کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ شدید ذہنی ہیجان کا شکار ہیں شہید کے نام سے منسوب لوہے سے بنے ایک یادگاری سائن بورڈ سے خوف محسوس کرنا ان کی شکست کا آئینہ دار ہے ۔ملزمان نے آصف ساجدی کو قتل کرنے کے بعد سب سے پہلے تو واقعہ کو روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹ قرار دینے کی سعی لاحاصل کی پھر قتل کے ثبوتوں کو غائب کرنے کی کوشش کی اس کے بعد عدالت میں حقائق کو چھپانے کی کوشش کے طور پر سفید جھوٹ بولا اب یادگاروں کو توڑنے جیسی حرکتوں پر اُتر آئے ہیں انہی خدشات کو لے کر ہمارا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ شہید آصف ساجدی کے قتل کی شفاف و غیرجانبدانہ ٹرائل کے لئے واقعہ میں ملوث سابق تحصیلدار پسنیمیت دیگر معطل پانچ لیویز اہلکاران کی گرفتاری ضروری ہے تاکہہ وہ کسی بھی طرح کیس پر اثرانداز نہ ہوسکیں