شمالی وزیرستان، فوجی قافلے پر حملہ، چھ اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر نامعلو م افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔شہداء میں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں